آئرلینڈ: درودوسلام بالیقین مقبول عبادت ہے: علامہ محمد عدیل

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood by MQI ireland

کارک (وسیم بٹ‎) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے کارک میں 16 ستمبر 2015 کو ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد عثمان نے حاصل کی، جبکہ فرقان اسلم، سجاد شاہ اور وسیم بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے کہا کہ درودوسلام ایسی عبادت ہے جو کبھی رد نہیں ہوسکتی، کیونکہ اللہ رب العزت نے اس کے بارے میں حکم فرمایا ہے کہ میں اور میرے فرشتے ہمہ وقت اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھتے رہتے ہیں اے مسلمانوں تم بھی پڑھا کرو۔ اس سے ثابت ہوا کہ رب تعالیٰ نے جس عبادت میں فرشتوں کو مصروف رکھا ہے وہ سب سے بڑی اور اہم ترین عبادت ہے۔ ہمیں درودوسلام کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہیے اور اپنے گھروں میں حلقات درود قائم کر کے مکین گنبدِ خضریٰ سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کرنا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر محمد وسیم بٹ نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے کوشاں ہے۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے خارجیت کے سامنے ایک دیوار کھڑی کردی ہے اور ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے۔

محفل کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور ملک و ملت کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood by MQI ireland Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood by MQI ireland

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood by MQI ireland

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood by MQI ireland

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top