جسٹس(ر) جاوید اقبال کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

قومی سوگ کا اعلان کیا جائے، جاوید اقبال حکیم الامت کی زندہ تصویر تھے
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور و دیگر کا اظہار تعزیت
خرم نوازگنڈاپورکی قیادت میں وفد کی جسٹس (ر) جاویداقبال کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (3 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بیوہ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اور بیٹے ولید اقبال کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عظیم باپ کا بیٹا ہم سے جدا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کی رحلت کا دکھ پوری امت مسلمہ کو ہے۔ وہ ایک سچے، کھرے مسلمان اور محب وطن پاکستانی تھے۔ قانون، انصاف سیاسیات کے حوالے سے ان کی قومی خدمات قافل فخر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان کیا جائے۔ جاوید اقبال حکیم الامت کی زندہ تصویر تھے۔ ان کی موت کی صورت میں پیدا ہونے والا خلا قیامت تک پر نہ ہو سکے گا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور سمیت عوامی تحریک کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے جسٹس(ر) اقبال کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپورکی قیادت میں وفد نے جسٹس(ر) جاویداقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں جی ایم ملک، قاضی فیض، ایم نوراللہ، جواد حامد اور ساجد بھٹی شامل تھے۔ عوامی تحریک کے وفد نے مرحوم کے صاحبزادے ولید اقبال کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

I express my deep sense of grief and sorrow on the passing away of Dr Javed Iqbal.Dr Javed Iqbal was a great son of a...

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Saturday, October 3, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top