عوامی تحریک آج پی پی 147 میں انتخابی ریلی نکالے گی

اشتیاق چودھری کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی میں ہزاروں لوگ شرکت کرینگے
عوامی تحریک پی پی 147 میں ریاستی مشینری کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، اشتیاق چوہدری

لاہور (3 اکتوبر 2015) عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام آج (اتوار)کو پی پی 147 میں بھرپور انتخابی ریلی نکالے جائیگی۔ پی پی 147 سے عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی قیادت میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی سہ پہر تین بجے کینٹ صدر گول چکر سے شروع ہو کر حلقہ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی شام 5 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں پی پی 147 کے عوام عوامی تحریک کے قائدین اور ہزاروں کارکن شرکت کر کے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرینگے۔ پی پی 147 سے امیدوار صوبائی اسمبلی اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیٹیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 147 کے غیور عوام عوامی تحریک کی ریلی کا والہانہ استقبال کرکے مخالف امیدواروں کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ عوامی تحریک کی انتخابی ریلی سے ثابت ہو جائے گا کہ گیارہ اکتوبر کو حکمران جماعت کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی۔ ن لیگ کی حکومت جھوٹی کہانیاں سنانے کی بجائے یہ بتائے کہ اس نے 8برسوں میں پی پی 147 کے عوام کیلئے کیا کیا؟11 اکتوبرکا الیکشن مفاد پرستوں کی سیاسی موت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران یاد رکھیں کہ عوام تحریک کے باوفا اور باضمیر کارکنان کو منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی تحریک پی پی 147 میں ریاستی مشینری کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ عوامی تحریک کی انتخابی ریلی ثابت کر دے گی کہ 11 اکتوبر کو جیت موٹرسائیکل کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمران اپنی ناکامیوں پر قابو پانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے تناسب سے پاکستانی عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے۔ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی نہ کر کے ایک ماہ میں 63ارب کی کمائی کا انتظام کرلیا ہے۔ موجودہ حکومت نے دھاندلیوں کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ ملک کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top