ڈاکٹر طاہرالقادری کی شیخ فرخ عزیز اور علامہ غلام اصغر صدیقی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور (16 اکتوبر2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے سابق صدر طیب شیخ کے بھائی شیخ فرخ عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی طیب شیخ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم، ایماندار اور پرہیز گار انسان تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے لاہور میں مرحوم کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش اوربلندی درجات کی دعا کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، شیخ فرخ عزیز کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری، منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی کی والدہ کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے علامہ غلام اصغر صدیقی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر، مولانا عثمان سیالوی اور دیگر نے بھی مفتی غلام اصغر صدیقی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top