سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈاکٹر حسن محی الدین کی ملاقات، بھانجے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

لاہور (17 اکتوبر 2015) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر جا کر انکے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، اسد مرتضیٰ گیلانی منیٰ حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور، عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید، نصر اللہ خان، شعیب مغل اور شاہد لطیف بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر حسن قادری نے کہا کہ منیٰ کے حادثے کے باعث پورا عالم اسلام غم زدہ ہے، انہوں نے کہاکہ 100 کیقریب پاکستانی حجاج حادثے کا شکار ہوئے تا حال ابھی متعدد پاکستانیوں کے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہیں جو پاکستانی سفارتخانے اور حکومت کی نا اہلی ہے۔ انہوں نے منیٰ میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top