لودھراں: مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی کورسز

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے لودھراں کا سات روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں لودھراں کی مختلف تحصیلات میں چار مقامات پر پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کا انعقاد کیا۔ ان کورسز کے آرگنائزرز میں محمد یوسف چنڑ، مہرمحمد مشتاق، محمد رضا اور محمد محبوب حنیف شامل تھے۔

حویلی نصیر خان ہائی سکول، پنجاب پبلک سکول، ثاقب ماڈل سکول اور جامع مسجد بنگلہ میں منعقدہ تربیتی کلاسز میں 300 سے زائد لوگ شریک ہوئے۔ مزید دو مقامات پر نئی کلاسز کے اجراء کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top