اسلام آباد: 9 محرم کے مرکزی جلوس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کا اسٹال

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شعبہ دعوت و تربیت نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عملی و علمی، اخلاقی و روحانی، تعلیمی و سائنسی، فقہی و قانونی اور فضائلِ اہل بیت کے موضوع پر کتب و سی ڈیز کے اسٹال کا اہتمام کیا۔ شرکائے جلوس نے اسٹال کے انعقاد کو سراہا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کتب کو پسند کیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امام حسین علیہ السلام کا نام لینے والے تو بہت ہیں لیکن حسینیت کی روح کو سمجھنے اور کربلا کی راہ میں چلنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز سن کر بہت خوشی ہوئی۔

مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سید شہزاد حسین نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج مرکزی جلوس اسلام آباد میں موجود کتب و سی ڈی کا اسٹال ڈاکٹر طاہرالقادری کے اتحاد بین المسالک نعرے کی عملی تصویر ہے۔ اہل تشیع حضرات کا ہماری یوتھ کی طرف سے مہیا کردہ جگہ پر نماز ادا کرنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ شیعہ و سنی میں کوئی جنگ نہیں، اصل جنگ خارجیت سے ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل فرقان یوسف نے اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا تعارف کرایا اور کہا کہ اہل تشیع نوجوانوں اور مرد و زن کا ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب میں دلچسبی لینا ان کی امن پسندی اور برداشت کی عملی کامیابی ہے۔ منہاج پبلیکیشنز راولپنڈی ڈسٹرک کے صدر مسعود محسن نے اپنی ٹیم کی اس کاوش کو قابل تحسین قرار دیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر زبیر اور ان کی ٹیم کی طرف سے عزاداروں کو طی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top