وفاق المدارس پاکستان کے چیئرمین مولانا حنیف جالندھری سے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے مرکزی وفد کی ملاقات

لاہور (26 اکتوبر 2015) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں پروفیسر رانا محمد فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر محمد افضل قادری نے مولانا محمد حنیف جالندھری سے جامعہ الخیر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب اور اسلامی امن نصاب کتب کا سیٹ بھی پیش کیا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے عالمی سطح پر دہشت گردی و انتہا پسندی کے نظریات کے خاتمے اور فکری تحقیقی اور نظریاتی محاذ پر نوجوان نسل کی رہنمائی کے حوالہ سے ان کی خدمات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

مولانا محمد حنیف جالندھری چیئرمین وفاق المدارس پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور بالخصوص دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فکری و عملی سطح پر خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں قیام امن اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کاوشیں کرنی چاہئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top