پھالیہ: ماہانہ درسِ قرآن، مفتی ارشاد سعیدی کا خطاب

تحریک منہاج القرآن تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حقیقی معلم قرآن ہیں۔ امام حسین رضی اللہ عنہ ہی وہ حقیقی مفسر قرآن ہیں جنہوں نے قرآن کی عملی تفسیر مسلمانوں کے سامنے رکھ دی۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے مالک حقیقی کے ساتھ عشق و محبت کی شمع جلائی جس سے ہم نے بھی روشنی حاصل کی اور اسی روشنی کی وجہ سے آج ہمارا ایمان تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہم سے اسوہ حسینی کا مطالبہ کرتا ہے۔

علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی مرکزی نائب ناظم اعلی دعوت، پھالیہ میں درس عرفان القرآن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Wednesday, October 28, 2015

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top