وفاق المدارس کے علماء کا وفد آج منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا

لاہور (13 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک انٹر فیتھ ریلیشنز کی دعوت پر پاکستان وفاق المدارس کے علماء کا دس رکنی وفد آج منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آئے گا۔ وفد پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ اس اہم ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی جائے گی۔ وفاق المدارس کے علماء اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین کے درمیان باہمی سطح پر بین المسالک تعلقات کے فروغ میں اور وطن عزیز میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top