گھوٹکی: تحریک منہاج القرآن کا تربیتی کیمپ

تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی (سندھ) نے عہدیداران اور کارکنان کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے مشن کی تفہیم اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں پیش آمدہ مشکلات سے متعلق کارکنان کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

15 نومبر 2015 کو المرتضٰی ہوٹل ڈہرکی میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں نائب ناظمِ اعلٰی تنظیمات تحریک منہاج القرآن سردار شاکرخان مرازی نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی لیکچر دیا۔ انہوں نے شرکائے کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عظیم علمی، فکری، اخلاقی اور روحانی تحریک ہے۔ جو اپنے کارکنان کو انقلاب آشنا کرنے کے لیے تربیتی کیمپس کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کیمپ کا مقصد بھی عہدیداران، رفقا اور اراکین کے من کو انقلاب آشنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تنظیمی تربیت کرنا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو تنگ نظری، تعصب اور فرقہ واریت کی آگ سے نکال کر وسعت نظری، وسعت قلبی اور اتحاد امت کے اسباق یاد کروائے ہیں۔ موجودہ دور پُرفتن میں تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کی بیداری شعور کی تحریک کا آغاز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کو جن گھمبیر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل سے ملک کو نکالنے کے لئے بابائے قوم اور شاعرِ مشرق کی فکر اور سوچ کو نئی نسل میں منتقل کرنا ہوگا۔ اگر آج بھی اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی تھے۔ کیمپ کے منتظمین میں نائب امیر ضلع تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی حاجی عبدالرزاق قادری، تحریک منہاج القرآن سکھر ذون کے کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری، تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے صدر قاضی علی اکبر اور پاکستان عوامی تحریک گھوٹکی کے سیکرٹری جنرل شفیع محمد لاڑک شامل تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top