فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 67 کا اجلاس، تنظیم نو کے بعد سہیل مقصود صدر منتخب

فیصل آباد(30 نومبر 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود نے پی پی 67 کی تنظیم نوکے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ جس پیغمبر نے بھی نظام کی تبدیلی کی آواز اٹھائی اس وقت کے وڈیرے، جاگیردار اور متمول لوگوں نے مزاحمتی حربے استعمال کر کے شدت کی مخالفت کی۔ منہاج القرآن تبلیغی نہیں انقلابی تحریک ہے اس کے قیام کے ساتھ ہی انقلاب دشمن قوتوں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش شروع کیں جو آج تک جاری ہیں۔ برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جاناانقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ اسکے کارکن مثبت قدروں کے فروغ کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ایسے کارکنوں کا تعلق اپنے سربراہ کے ساتھ انتہائی جذباتی نوعیت کا ہوتا ہے جو انہیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رکھتا ہے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے پی پی67 کیلئے سہیل مقصور صدر، ملک عثمان قادری ناظم منتخب ہوئے۔ اس موقع پرناصروارثی، کاشف ایاز، مقصوراحمد، میاں ظفراقبال، رفیق قادری، حافظ شوکت حیات دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا، جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top