پشاور: تحریک منہاج القرآن کی ضلعی و سٹی باڈی کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرخت حسین شاہ کی صدارت میں تحریک منہاج القرآن پشاور کے کارکنان کا 30 نومبر 2015 کو اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پشاور کی ضلعی اور سٹی سطح پر تنظیم نو کی گئی۔ کارکنان کی مشاورت کے بعد حاجی اعجاز احمد خان کو تحریک منہاج القرآن پشاور کا سرپرست چُنا گیا، جبکہ ڈاکٹر سید شبیر گیلانی کو ضلعی امیر اور علامہ عبدالشکور منہاجین کو ضلعی ناظم کی ذمہ داری دی گئی۔

تحریک منہاج القرآن پشاور سٹی کی بھی تنظیم سازی کی گئی جس میں عبدالجلیل طاہر کو سٹی صدر اور سید علی الزمان گیلانی کو ناظم کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انہیں تنظیمی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سید فرخت حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ذمہ داران پوری توجہ کی ساتھ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران اور کارکنان تنظیمی اجلاسوں میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تمام معاملات باہمی مشاورت اور دستور العمل کے مطابق انجام دئیے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top