منہاج القرآن کے زیراہتمام ربیع الاول میں 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات ہوں گی

مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیمینارز سے سکالرز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لیکچرز دیں گے
انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، 11 اور 12 ربیع الاول کی شب عالمی میلاد کانفرنس ہو گی

لاہور (8 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات ہونگی۔ یکم سے 10 ربیع الاول مرکزی سیکرٹری میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطابات ہونگے اور روزانہ کی بنیاد پر مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے اور سکالرز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی لیکچرز دینگے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول کی سربراہی میں تمام فورمز کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کی۔

جواد حامد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہر سال جشن ولادت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی مذہبی جوش و خروش سے مناتی ہے اور ان تقریبات کا نکتہ عروج 11 اور 12 ربیع الاول کی شب عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان افروز خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن کے کارکنان نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ آج کے پرفتن دور میں امن اور سکون کا واحد ذریعہ ذکر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی 10 روزہ ضیافت تقریبات میں تاجر، کسان، وکلاء، طلباء و طالبات، ڈاکٹرز اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top