جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا پانچواں کانووکیشن

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا پانچواں کانووکیشن 27 دسمبر 2015 کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و شیخ الجامعہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ کانووکیشن میں جامعہ الازھر مصر کے کالج آف شریعہ و قانون کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، جامعہ الازھر کے کالج آف اصول الدین کے پرنسپل اور پروفیسر آف اسلامک فلاسفی ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب افضل حیات، سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود، سینئر تجزیہ نگار سلمان عابد نے خصوصی شرکت کی۔

کانووکیشن میں 360 طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ جامعہ الازھر مصر کے کالج آف شریعہ و قانون کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ الحدیث پروفیسر محمد معراج الاسلام، شیخ اللغہ و الادب پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، مفتی راغب حسین نعیمی، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم غوری، پرنسپل ایف سی کالج ڈاکٹر چارلس ایم ریمزے، مفتی ارشد القادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ریسرچ سکالر محمد فاروق رانا، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر خان محمد ملک، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین ڈاکٹر ثمر فاطمہ کو اعلیٰ تعلیمی خدمات پر خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شناخت صرف علم اور کردار سے ہے۔ درس و تدریس کوئی پیشہ ہے اور نہ کاروبار، علم پھیلانا اور علم حاصل کرنا اللہ کا حکم اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب سنت ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علمِ نافع کے حصول میں کوشاں رہیں۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ قرون اولیٰ کے مسلم حکمران فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد بقیہ وقت لائبریریوں اور اہل علم کی مجالس میں گزارتے تھے، آج صورت حال الٹ ہو چکی ہے۔ آج پارلیمنٹ یا کابینہ کا حصہ بننے کیلئے علم، دیانت، شرافت کوئی پیمانہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے علم و تحقیق کی طرف آنا ہو گا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم حاصل کرنے کی نہ صرف ترغیب دی بلکہ عملی سر پرستی کی۔ جنگی قیدیوں کو پڑھانے کے عوض رہائی دیتے تھے۔ عہد نبوی میں علم و ذکر کے حلقے سجتے تھے مگر پیغمبر اسلام نے ترغیب علم کی غرض سے حلقہ علم کو حلقہ ذکر پر ترجیح دی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے آدم کو علم کی وجہ سے فرشتوں پر فضیلت دی۔ انہوں نے نوجوان طلباء و طالبات سے کہا کہ علم کو علم نافع بنانے کیلئے اچھے کردار اور اخلاق حسنہ کے پیکر بنیں۔

کانووکیشن سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالستار الجبالی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم البیومی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پرنسپل جامعہ منہاج القرآن ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے خطاب کیا۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دی جانیوالی خصوصی شیلڈ حماد مصطفی المدنی نے وصول کی۔

1/2 - Dr. Qadri's speech @ Jamia Convocation

[Part 1 of 2] - Dr. Tahir-ul-Qadri's speech at 5th Convocation of Jamia Islamia Minhaj-ul-Quran | 27th DEC 2015 | Lahore, Pakistan==========Part 1: https://www.facebook.com/Tahirulqadri/videos/10153882577704090/Part 2: https://www.facebook.com/Tahirulqadri/videos/10153882586009090/==========Watch Full Convocation on YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=4fStZNwRhsE==========

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Sunday, December 27, 2015

2/2 - Dr. Qadri's speech @ Jamia Convocation

[Part 2 of 2] - Dr. Tahir-ul-Qadri's speech at 5th Convocation of Jamia Islamia Minhaj-ul-Quran | 27th DEC 2015 | Lahore, Pakistan==========Part 1: https://www.facebook.com/Tahirulqadri/videos/10153882577704090/Part 2: https://www.facebook.com/Tahirulqadri/videos/10153882586009090/==========Watch Full Convocation on YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=4fStZNwRhsE==========

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Sunday, December 27, 2015

Dr. Hassan's speech @ Jamia Convocation

Dr. Hassan Muhi-ud-Din's speech at 5th Convocation of Jamia Islamia Minhaj-ul-Quran | 27th DEC 2015 | Lahore, Pakistan | #JamiaMinhajConvocation►Watch on YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=AG2u5Fh_N0s

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Sunday, December 27, 2015



Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri's speech in #JamiaMinhajConvocation underway.

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Sunday, December 27, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top