عوامی تحریک نے اپنے کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا، خرم نواز گنڈا پور

کارکنوں کی جھوٹے مقدمات میں انصاف کا ظالم نظام تذلیل کررہا ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کیلئے جانیں دینے والے کارکن شکوہ نہیں کرسکتے، سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (4 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیلئے جانیں دینے والے کارکن شکوہ نہیں کر سکتے، عوامی تحریک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہزاروں کارکنوں کا مقدمہ لڑا اور لڑ رہی ہے۔ کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا۔ غریب کارکنوں کے قانونی اخراجات پارٹی کے مخیر حضرات برداشت کر رہے ہیں، ایک ہزار 43 کارکنان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ہمارے وکلا کارکنوں کی قانونی مدد کیلئے پنجاب کی مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن اپنی قیادت کے خلاف شکوہ نہیں کرسکتا نہ ہی ایسی انکی تربیت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اپنی قیادت کیلئے جان دینے کے بعد بھی شکوہ نہیں کرتے، ہم کل بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں، جھوٹے مقدمات قائم کر کے سیاسی کارکنوں کی تذلیل میں حکومت ملوث ہے۔ بدقسمتی سے کارکن دہشت گردی کی عدالتوں اور ظالمانہ نظام کے باعث تکلیف میں ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کہ انقلاب مارچ کے دوران حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کیے۔ پی ٹی وی حملہ ڈرامہ کے ہدایت کار حکمران ہیں جن کے بارے میں حقائق پیش کئے جاچکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top