چین: ڈاکٹر حسین محی الدین کی حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے مزار پر حاضری

گوانزو: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 07 جنوری 2016 کو چین کے شہر گوانزو میں صحابئ رسول (صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدنا حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مزارِ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر محمد سکندر باچا، امجد نیاز، حافظ محمد نسیم اور تنویر حسین شاہ ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسوہ صحابہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تبلیغ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بڑی آزمائشیں برداشت کیں۔ انبیاء کرام علیہ السلام کے نقش قدم پر چل کر وہ بلند درجے پر فائز ہوئے۔ آزمائشیں ان کے قدموں کو ڈگمگا نہیں سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ صحابہ پر چلنے والے لوگ کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہنمائی میں کام کرتے ہیں، ان کے پاس خاص نور اور علم ہوتاہے جس کے مطابق ان کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنتی ہے اور وعدہ الہی کے مطابق یہ اپنی منزل کو پاتے ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی چین کے شہر گوانزو میں حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Monday, January 11, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top