صوفیائے کرام کی تعلیمات انتہا پسندی سے بچنے کا نسخہ کیمیا ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین

تعلیمات صوفیاء میں سیرت عکس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، صوفیاء امن کے حقیقی سفیر ہیں
صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ کے 118ویں سالانہ عرس پر ’’اسلام دین امن ‘‘ کانفرنس ہو گی
کانفرنس کے چیف آرگنائزر خواجہ عامر فرید کوریجہ سے رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو

لاہور (13 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ آج ہم نے تعلیمات صوفیاء کو نظر انداز کر رکھا ہے اسی لئے ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں صوفیائے کرام کی تعلیمات انتہا پسندی سے بچانے کا نسخہ کیمیا ہے۔ تعلیمات صوفیاء میں سیرت عکس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نظر آتا ہے اور صوفیا امن کے حقیقی سفیر ہیں۔ صوفیاء کی تعلیمات نے ہر دور انسانیت کی مدد اور رہنمائی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خواجہ عامر فرید کوریجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ عامر فرید کوریجہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کو 17 جنوری کو کوٹ مٹھن میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ آج مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ان پر فتن حالات میں تعلیمات صوفیاء کے دئیے جلانے کی ضرورت ہے۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہاکہ کانفرنس صوفیاء کی تعلیمات اور امن کے پیغام کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ معروف روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ کا 118 واں عرس 17 جنوری (اتوار) کو کوٹ مٹھن شریف میں ہو گا، اس موقع پر دن 1:00 بجے’’اسلام دین امن‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے معروف علمائے کرام مشائخ عظام اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کرینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top