اسلام آباد: داعش سمیت تمام انتہاءپسند تنظیمیں انسانیت کی دشمن ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام 12جنوری 2016ء کو جامع مسجد حیدری کراچی کمپنی میں میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کر رہے تھے۔ میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) سعید راجپوت، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، پیر ناصر جمیل ہاشمی، قاری عبید ستی، سلطان کیانی، قاری احسان قادر، ابرار رضا ایڈووکیٹ، فاروق بٹ، صدیق بٹ، طیب حسین مفتی، عبدالغنی نقشبندی، چوہدری یاسین، سید جہانگیر شاہ، مصطفی خان، غلام علی خان، محمد امین، عبدالواحد بٹ، پھل نصیب، سردار محمد علی لاشاری، سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کے نور سے جہالت میں ڈوبا ہوا معاشرہ دیکھتے ہی دیکھتے امن کاگہوارہ بن گیا۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم امن عالم کے علم بردار ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل سے اقوام عالم میں انسانیت کے احترام پر مبنی عالمگیر معاشرہ قائم ہوا۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسی ڈگر پر ڈھالیں جس سے امت اور قوم کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کیا جاسکے۔ داعش سمیت تمام انتہاپسند تنظیمیں انسانیت کی دشمن ہیں جو اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کرپشن، جہالت اور دہشت گردی کے باعث پورا ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، قوم کو زوال کے گڑھوں سے نکلنے کے لئے جدید سائنسی اور تحقیقی علوم پر دسترس حاصل کرنا ہوگی۔ پوری قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو یکجا ہوکر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف میدان میں نکلنا ہوگا۔ نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ’نصابِ امن‘ سے مستفید ہوکر قیام امن کے لئے معاشرے میں اپنا کرداراداکر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے راستے پر چل کر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ حکمران انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج کے جوان اس کے لئے لائق تحسین اور صد بار مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکن نہ تھکے ہیں، نہ جھکے ہیں اور نہ بکے ہیں۔ ہم معاشرے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ قیامِ امن، عوامی حقوق، شہدائے انقلاب کو انصاف کی فراہمی اور کرپٹ نظام کی تبدیلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انتخابی اور انقلابی محاذوں پرجنگ جاری رہے گی۔ تسلسل، حکمت اور استقامت کا نام انقلاب ہے۔ کارکنوں کی قربانیاں ہر صورت رنگ لائیں گی اور انقلاب آ کر رہے گا۔
Dr Hassan Qadri (CSC MQI) is addressing Milad Conference in Haidri Mosque Islamabad. Tune into Minhaj TV for live telecast. www.minhaj.tv
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Tuesday, January 12, 2016
تبصرہ