ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایران کی عالمی معاشی دھارے میں شمولیت کا خیر مقدم

دعا ہے کہ عالم اسلام کا ہر ملک معاشی اعتبار سے مستحکم ہوتا کہ امت سیاسی وسماجی اتحاد کی بر کت سے بہرا مند ہو
دہشت گرد مذموم مقاصد کیلئے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انسانیت کا خون بہا رہے ہیں، سربراہ عوامی تحریک

س

لاہور (17جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور عالمی معاشی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر ایران کے عوام کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہاکہ اسلامی برادر ملک ایران کے عوام نے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ عالمی سطح پر نامساعد حالات اور لاتعداد سیاسی، معاشی اور سماجی تکلیفوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میری دلی دعا ہے کہ عالم اسلام کا ہر ملک معاشی حوالے سے خود مختار اور باوقار ہو اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کے قیام کیلئے اپنا موثر اور لیڈنگ کردار ادا کرسکے اور عالم اسلام داخلی، سیاسی، سماجی اتحاد کی قوت اور بر کت سے بہرا مند ہو۔ انہوں نے کے کہاکہ بعض قوتیں عالم اسلام کو متصادم رکھ کر عالمی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ان سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ عالم اسلام متحد اور یکجا نہیں ہو گا تو انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر اپنا کھیل کھیلتے رہیں گے جس کا نتیجہ بے انسانی خون بہنے کی صورت میں سامنے آتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے داخلی انتشار کا فائدہ اٹھا کر کچھ دہشت گرد گروپس اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انسانیت کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں، ایسے خارجیوں کے قلع قمع کیلئے عالم اسلام متحد ہو کر امن کوششوں کو نتیجہ خیز بنائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top