انڈیا: منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل میلاد مصطفیٰ (ص)
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 15 جنوری 2016 کو محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل میں نعت خوان خواتین نے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی اور درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاوّل ہمیں نبی اکرم سے عشق و محبت کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں جشن میلاد مناتے ہوئے اپنی انفرادی، قومی اور عالمی حیثیت پر غور کرنا چاہیے اور جہاں تک بھی ممکن ہو انہیں رسول خدا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے رنگ میں رنگنے کی امنگ پیدا کرنا چاہیے۔ اپنے وجود کی بقاء اور اپنی سلامتی کی ضمانت کیلئے ہمیں اپنے اندر وحدت اور دینی عصبیت پیدا کرنا ہوگی۔ یومِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ بابرکت دن ہے جس میں ہر خاص و عام نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت اور عشق کا اظہار کرتا۔ یہ دن اس فضلِ خدا پر شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جب تاریکی کے بادل چھٹ گئے اور روشنی کی وہ کرن نمودار ہوئی جس نے بربریت اور ظلمت کا خاتمہ کر کے انسانیت کو ایسا ضابطہ حیات دیا کہ انہیں اشرف المخلوقات کا لقب مل گیا۔
تبصرہ