ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

منہاج اسلامک سنٹر چک نمبر 298 ج۔ ب میں تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر شاہد فاروق قادری، نائب صدر عظیم مصطفوی، تحصیل صدر ڈاکٹر شفقت سعید، صدر منہاج ویمن لیگ ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظم دعوت اور سینئر سوشل میڈیا ممبر عائشہ انقلابی موجود تھیں۔

شاہد فاروق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، تحریک منہاج القرآن کے بازو ہیں جنہیں مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحریک منہاج القرآن گوجرہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ میں اپنے ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top