ملتان: ڈاکٹر حسن محی الدین کا سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ عشائیہ
جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران ملتان چئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے تعلیمی اداروں میں فروغ امن نصاب پڑھائے جانے کی آواز بلند کی، نہ صرف آواز بلند کی بلکہ فروغ امن کا نصاب بھی مرتب کر دیا ہے۔ اب ملت کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اس فکر کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملتان میں سیاسی، سماجی ممتاز شخصیات کی طرف سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہ...
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Saturday, January 16, 2016
تبصرہ