انڈیا: مقابلہ حسنِ نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر منہاج القرآن کولکتہ کی سفیہ طارق کو مبارکباد

کولکتہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کولکتہ نے منہاج سسٹرز لیگ کی سفیہ طارق کو مقابلہ حسنِ نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سفیہ طارق، ویلنڈ گولڈ سمتھ سکول میں گیارہویں کلاس کی طلبہ اور منہاج سسٹرز لیگ (یوتھ لیگ) کولکتہ کی بانی رکن ہیں۔ انہوں نے 15جنوری 2016 کو ویسٹ بنگال ڈائریکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن اینڈ مدرسہ بورڈ کی طرف سے پارک سرکس میدان میں منعقدہ مقابلہ حسنِ نعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسنِ نعت میں 50 سے زائد طلبہ شریک تھیں۔

سفیہ طارق نے اپنی کامیابی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کے نام کرتے ہوئے اسے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فیضانِ نظر اور اللہ پاک کا خاص فضل قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top