عوامی تحریک فیڈرل ایریا کے صدر چوہدری جمشید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

نماز جنازہ میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان اور معززین علاقہ کی شرکت

اسلام آباد(19جنوری 2016ء) پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا کے صدر چوہدری جمشید کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کو سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان اور معززین علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکتکی۔ عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سردار پھل نصیب، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، سید بشیر شاہ، ملک تنویر، شیخ اقبال، ملک اسد، سردار محمد علی لاشاری، یاسین قادری اور دیگر نے چوہدری جمشید سے ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی کہ اللہ تعالہ مرحومہ کو جنت میں اعلی ٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top