ظالم اور بے رحم نظام کو عوامی تحریک دفن کرے گی: میاں کاشف محمود
فیصل آباد 14 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سٹی آرگنائزر اور چیئرمین سی سی56 میاں کاشف محمودنے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی گیس کا بحران پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو گیا ہے۔ گیس نہ ہونے کے باعث بچوں کے کیلئے ناشتہ تیار بنانا بھی ناممکن ہو گیا ہے، گیس کم پریشر نے شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ زندہ انسانوں کا قبرستان بن چکی۔ عوا م کو درپیش مسائل کے حل میں پارلیمنٹ نے بہت مایوس کیا۔ ایل این جی کے افسانے سنا سنا کر حکمرانوں نے 3 سال نکال لئے مگر انرجی بحران جوں کا توں ہے، انہوں نے کہاکہ عوام جان لیں حق مانگنے سے نہیں چھیننے سے ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جو حکومت اپنے شہریوں کو قیمتاً بجلی، گیس نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ظالم اور بے رحم نظام کو عوامی تحریک دفن کرے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے پڑھے، لکھے خواتین و حضرات عوامی تحریک میں شمولیت کریں۔
تبصرہ