تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 67 کے صدر سہیل مقصود کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

فیصل آباد(24 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن پی پی 67 کے صدر سہیل مقصود کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نیک، صالح، اور پرہیز گار، سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ مرحومہ کی منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، غلام محمد قادری، حاجی امین القادری، اللہ رکھا نعیم، رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، میاں امجدقادری، رانا غضنفر علی، علامہ عزیزالحسن اعوان، جعفرحسین گجر، حافظ محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، ملک عثمان قادری، محمدرفیق قادری، و دیگر قائدین نے سہیل مقصود سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top