یہ سچ ہے تھانے بکتے اور انصاف کی بولی لگتی ہے: عوامی تحریک

پولیس حکمرانوں کی باڈی گارڈ اور تھانے جرائم کی نرسریاں ہیں: میجر (ر) محمد سعید
ملک پر قبضہ مافیا کا راج ہے، خواجہ عامر فرید کوریجہ، ماڈل ٹاؤن میں پولیس استعمال ہوئی: بشارت جسپال
عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں کا چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس پر اظہار خیال

لاہور (12 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے تھانے بکتے اور انصاف کی بولی لگتی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے سب سے بڑے جج نے موجودہ حکمرانوں کی گڈگورننس اور نام نہاد جمہوریت کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے، عوام پولیس اور پٹواری کے ظلم کا شکار ہیں جبکہ حکمران ہر عوامی مشکل کا حل اورنج ٹرین، میٹرو بسوں اور کوریڈور کی تعمیر سمجھتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداروں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان درست کہتے ہیں کہ تھانے کروڑوں میں بکتے ہیں اور حکومتیں قبضہ گروپوں کو خود نقشے بنا کر دیتی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ ملک پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد کرپٹ اور نااہل حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے دنوں میں حکمرانوں کے مظالم، بدعنوانیوں کے متعلق جو کہا آج اعلیٰ آئینی اداروں کی طرف سے اس کی تصدیق ہورہی ہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس نے حکمرانوں کی گڈگورننس بے نقاب کر دی ہے۔

سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ شریف برادران پولیس کو ذاتی گارڈز کی طرح استعمال کررہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی بدترین مثال ہے، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کیلئے حکمرانوں نے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں اور افسروں کو استعمال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top