عوامی تحریک کے وفد کی ایران کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

پاکستان کے عوام کے ایران کے عوام کے ساتھ برادرانہ اور پر جوش تعلقات ہیں
ایرانی عوام نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازوال اور قابل تقلید جدوجہد کی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین
وفد میں خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، سہیل رضا، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، امجد علی شاہ و دیگر شامل تھے

لاہور (13 فروری 2016) برادر اسلامی ملک ایران کے قومی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں خانہ فرہنگ ایران کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء اور صدر منہاج القرآن فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے وفد کے ساتھ شرکت کی اور ایران کے قومی دن کے موقع پر ایران کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی قوم نے استقامت، سمجھداری، مستقل مزاجی اور جذبہ حب الوطنی کی شانداری تاریخ رقم کرتے ہوئے ایران کو عصر حاضر میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کھڑا کر دیا ہے، تقریب میں موجود ایران کے قونصل جنرل حسین بنی اسدی اور محمود زہرابی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہاکہ ایرانی عوام نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازوال اور قابل تقلید جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کا قابل اعتماد برادر اسلامی ملک اورملت اسلامیہ کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے عوام کے ایران کے عوام کے ساتھ برادرانہ اور پر جوش تاریخی تعلقات ہیں۔ آج کا دن ایران کے عوام کیلئے اہم اور یادگار ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک، سہیل احمد رضا، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، سید امجد علی شاہ، شہزاد رسول، شہزاد نقوی، حفیظ الرحمان اور شیخ آفتاب شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top