ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی برہان الدین کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (15 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی اور روزنامہ نئی بات کے چیف نیوز ایڈیٹر برہان الدین کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی کی قیادت میں وفد نے سنیئر صحافی برہان الدین سے ملاقات کی اور انکی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی اور نوشیروان شامل تھے۔ نوراللہ صدیقی نے برہان الدین کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top