خرم نواز گنڈا پور کی تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور سے ملاقات

عوامی تحریک کے زیر اہتمام 24 فروری کو ’’ قومی امن کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی

سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کی تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور سے ملاقات، چودھری سرور نے گوجرانوالا کے حلقہ این اے 101 میں پی ٹی آئی کے امید وار کی حمایت کرنے کیلئے کہا، رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ اگر اپوزیشن جماعتیں این اے 101میں متفقہ امیدوار نہیں لائیں گی تو اسکا فائدہ حکمران جماعت کو پہنچے گا جس پر خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ہم این اے 101کا معاملہ اپنی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لائیں گے، دونوں رہنماؤں میں مستقبل میں مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا اور رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا، خرم نواز گنڈا پور نے چودھری سرور کو عوامی تحریک کے زیر اہتمام 24فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والی ’’ قومی امن کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top