لودہراں: تحریک منہاج القرآن پل بہشتی کے ناظم نشرواشاعت محمد ابراہیم کے والد وفات پا گئے

تحریک منہاج القرآن پل بہشتی کے ناظم نشرواشاعت محمد ابراہیم کے والد غلام محمد نمبردار وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ پل بہشتی میں پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی اور ضلعی عہداران چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک اسلم حماد، ظفر آفتاب بھٹی، فوجی ظہور حسین، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان سمیت اہلیان علاقہ شریک تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے محمد ابراہیم کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان مغفرت و بخشش کے لیے دعا کیا۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی ( ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top