واہ کینٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ میلادِ مصطفٰی کانفرنس 21 فروری کو ہوگی

منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام 21 فروری 2016ء کو صبح 10 بجے واہ پیلس میرج ہال نیو سٹی فیزll جی ٹی روڈ، واہ کینٹ میں عظیم الشان میلادِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر راضیہ نوید مرکزی سیکرٹری انفارمشن عائشہ مبشر خصوصی شرکت کریں گی، جبکہ ٹیکسلا، حسن ابدال، حضرو، کامرہ، اٹک، باہتر، فتح جنگ، ہری پور، POF حویلیاں کینٹ اور POF سنجوال کینٹ سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کی عہدیداران اور کارکنان ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کی صدر نگہت نعیم نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت اور اسوہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ مسلمان امن و سلامتی، تحمل و برداشت اور اخوت ورواداری کا علم بردار ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میلادِ مصطفٰی صلیٰ للہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس ہوگی۔ منہاج ویمن لیگ کی تنظیمات اپنی بھرپور شرکت کے علاوہ اپنی نمائندگی کے طور پر خطابات اور انتظامات میں بھی حصہ لیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top