واہ کینٹ: دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے کبھی بھی وقت کی گردش سے بچ نہیں سکتے: سیف الرحمٰن عطاری

پاکستان عوامی تحریک PP-8 کے سیکرٹری جنرل سیف الرحمٰن عطاری نے ذیلی تنظیمات کا دورہ کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیف الرحمٰن عطاری نے کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے کبھی بھی وقت کی گردش سے بچ نہیں سکتے۔ ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں سے شعوری طور پر ضرب عضب کو ناکام بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ کچھ قد کاٹھ والے آج ایوانِ اقتدار اور اسمبلیوں میں بیٹھ کر انتہا پسندی و دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں اور سیاسی، معاشی، قانونی اور نظریاتی طور پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ دہشت گردی صرف اسلحہ سے نہیں ہوتی بلکہ سیاسی، معاشی، قانونی اور نظریاتی تحفظ سے معرضِ وجود میں آتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب جاری ہے جس کی کامیابی کے لئے پاک فوج کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن یہ مسلح دہشت گردی اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک سیاسی، معاشی، قانونی اور نظریاتی تحفظ کا خاتمہ نہ کیا جائے۔ جب تک یہ دہشت گردی کے بیج بوئے جاتے رہیں گئے، دہشت گردی کے پودے اگتے رہیں گے اور تنآور درخت بنتے رہیں گے اور تب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ آرمی پبلک سکول، سانحہ باچہ خان یونیورسٹی اور سانحہ صفورہ جیسے واقعات کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top