لاہور: منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائد ڈے کی تیسری تقریب، شہدائے انقلاب کی فیملیز کی شرکت

منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔

شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانیں اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر قربان ہیں۔ وہ پاکستان کے 19کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں۔ ملک میں امن لانے کیلئے سفیرِ امن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ بسمہ امجد نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے انقلاب کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہوں گی۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے عظیم عزم اور ورثا کے استقلال نے تحریک منہاج القرآن کی قیادت اور کارکنان کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں، اپنے شہداء اور زخمیوں کی کفالت کرنا جانتے ہیں۔ انصاف اور قانون کی عدالت میں حکومتی بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ آخری فتح مظلوموں اور شہیدوں کی ہو گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بُھلا سکتے۔ قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی۔ انتہا پسندی اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی راہنما عائشہ مبشر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی قیادت ایسا ادارہ ہے جو علم و فکر کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے 5 بر اعظموں تک پہنچ جانا ایک بےمثال کامیابی ہے۔

Martyrs of 17 June and Martyrs of Inqilab march are the source of vitality and determination for all who are striving...

Posted by Minhaj-ul-Quran Women League on Thursday, February 18, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top