ڈاکٹر طاہر القادری کی 65 ویں سالگرہ، عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے زیر اہتمام تقریبات

یوتھ لیگ، ویمن لیگ، علما کونسل، عوامی تحریک لاہور، فارن افیئرز، ایم ایس ایم و دیگرشعبہ جات میں کیک کاٹے گئے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی اور امن عالم کے لئے خدمات کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلا ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری اور عملی رہنمائی دی، مرکزی تقریب سے خطاب

لاہور (19 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ، علما کونسل، میڈیا سیل، عوامی تحریک لاہور، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یونیورسٹی، کالج آف اسلامک سٹیڈیز سمیت مختلف شعبہ جات اور لاہور سمیت ملک بھر میں کیک کاٹے گئے۔ ان کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی اور امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید، کرنل(ر) محمد احمد، محمود فیضی، محمد زاہد، قاضی فیض السلام، جاوید قادری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا، ڈائریکٹویٹ آف فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں بھی کیک کاٹا گیا۔ جی ایم ملک، خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر) محمد سعید، نوراللہ صدیقی، ساجد محمود بھٹی اور آئرلینڈ سے آئے مہمان محمد زاہد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی، کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی، تقریب میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی فیملیز، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں عائشہ مبشر، کلثوم طفیل، زینب ارشد، گلشن ارشاد و دیگر نے شرکت کی۔ یوتھ لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں علی رضا چوہدری، عصمت علی نے شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے زیراہتمام کیک کاٹا گیا، مرکزی صدر عرفان یوسف، رانا تجمل عاصم انقلابی نے شرکت کی، عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا، چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید راجپوت، چودھری افضل گجر، سید فرزند علی، عارف چودھری اور لاہور کے مختلف ٹاﺅنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرلقادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب جن کی تعداد 5 سو سے تجاوز کرچکی ہے پوری دنیا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی علمی پیاس بجھا رہی ہیں۔ ہزار کے قریب مسودات ترتیب وتدوین اور طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں، قائد انقلاب 6 سو سے زائد خطابات کی آڈیو اور ویڈیو سی ڈیز پر مشتمل علمی ذخیرہ انسانیت کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر 20 سے 25 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈے کے مقالے لکھے جارہے ہیں یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ کسی شخصیت کی زندگی میں دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں مقالے لکھنے کا آغاز ہو جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی کام نا صرف صدیوں کا قرض چکارہا ہے بلکہ آنے والی کئی صدیوں کیلئے امت کو علوم کا لازوال تحفہ دے رہا ہے۔

آئرلینڈ سے آئے مہمان محمد زاہد نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے قائم کئے گئے تعلیمی اداروں میں 15000 سے زائد اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ ہزاروں افراد کو روزگار مل رہا ہے جو ایک بڑا کارنامہ ہے۔ عالم اسلام خوش قسمت ہے کہ اسے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیت میسر ہے وہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کا اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں ان کی علمی، فکری، تجدیدی اور تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری اور عملی رہنمائی دی۔

تقریب کے اختتام پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top