ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ، دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، علاوہ ازیں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، چیف آرگنائزر عوامی تحریک میجر (ر) محمد سعید، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، آسٹریلین پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبروگ، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، دیگر قائدین، سٹاف ممبران، رفقا و کارکنان خواتین و حضرات اور آئرلینڈ سے آئے مہمان محمد زاہد نے شرکت کی۔
مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرلقادری کی عالمی امن، بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری، تعلیمی و فلاحی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ شیخ الاسلام کا علمی کام نا صرف صدیوں کا قرض چکا رہا ہے بلکہ آنے والی کئی صدیوں کیلئے امت کو علوم کا لازوال تحفہ دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جہاں پاکستان کو درپیش مسائل کی اصل وجہ (root cause) سے عوام کو آشنا کیا وہیں انہوں نے پاکستان کے روشن و مستحکم اور خود مختار مستقبل کے لیے اپنا اِنقلابی ویژن بھی پیش کیا ہے۔ آج اگر پاکستانی قوم واقعی اپنے حالات بدلنے میں سنجیدہ ہے؛ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور بے روزگاری اور پسماندگی جیسے عذابوں سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے؛ اور پاکستان کو اَقوامِ عالم کی صف میں نمایاں مقام دلانا چاہتی ہے تو اِسے شیخ الاسلام کے ویژن پر ہی عمل کرنا ہوگا۔
آئرلینڈ سے آئے مہمان محمد زاہد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے قائم کئے گئے تعلیمی اداروں میں 15000 سے زائد اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ ہزاروں افراد کو روزگار مل رہا ہے جو ایک بڑا کارنامہ ہے۔ عالم اسلام خوش قسمت ہے کہ اسے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیت میسر ہے وہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں ان کی علمی، فکری، تجدیدی اور تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری اور عملی رہنمائی دی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو نے شیخ الاسلام کو 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انکے خطابات پر مشتمل نئی ملٹی میڈیا ویب سائٹ کا تحفہ پیش کیا، جس کا افتتاح ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک ،منہاج القرآن یوتھ لیگ،و...
Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Friday, February 19, 2016
تبصرہ