کھپرو: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیر اہتمام 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر عبدالستار چوہان صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سندھ نے خطاب کیا جبکہ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ ڈاکٹر محمد امین بھیو، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سانگھڑ محمد طیب قادری، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، صدر پاکستان عوامی تحریک کھپرو فرحان احمد بوزدار ایڈوکیٹ، محمد ارسلان بوزدار ایڈوکیٹ، اقلیتی برادری سے رمیش مہاراج، راجو مہاراج اور رفقاء و اراکین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top