فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم پیدائش کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 65کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ قادری، عاصمہ فاطمہ نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے 19کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں، ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگی۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔ شہدا کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بُھلا سکتے۔ قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں، جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top