عوامی تحریک کی ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں کو امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ن لیگ کے آمرانہ طرز سیاست کے باعث ملک بحرانوں سے دوچار ہے، میجر (ر) محمد سعید

لاہور(22 فروری 2016)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 24فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی قومی امن کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کانفرنس میں ن لیگ کے سواباقی تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک کو دنیا سفیر امن کے نام سے جانتی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری امن، اسلامی اخوت کا پیغام دنیا کے گوشے گوشے میں عام کر رہے ہیں۔ امن کے بغیر پاکستان بحرانوں سے باہر نہیں نکل سکتا۔ داخلی انتشار کی سب سے بڑی وجہ ن لیگ کا آمرانہ طرز سیاست ہے اس آمرانہ طور طریقوں کو بدلنے کےلئے قومی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا، انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top