اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام قائڈ ڈے کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی میں 19 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد اویس نے کیا۔ تلاوت کے بعد درودوسلام کا ورد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی علامہ وقار احمد قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک ہزار سے زیادہ کتاب لکھی ہے جن میں سے پانچ سو سے زیادہ کتب پرنٹ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا نیٹ ورک پوری دنیا قائم ہے اور اسلام کا پیغام پوری دنیا میں عام ہو رہا ہے۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ کیک کا انتظام مرکز کارپی کے صدر محمد اشرف بٹ کی طرف سے کیا گیا اور بچوں میں تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی کے لیے بالخصوص اور تمام مسلمانوں کے لیے بالعموم دعا کی گئی۔
رپورٹ: حسن زمان
تبصرہ