ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحریک منہاج القرآن رجانہ کی طرف سے قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر تحریک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔  تقریب میں رجانہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے رجانہ شہر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں شیخ االاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر امیر تحریک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم شاہد فاروق نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی ناظم شاہد فاروق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو اس عوام کو غلامی سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں مگر اس کے لئے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا کیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top