ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی طرف سے قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی طرف سے مورخہ 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔  تقریب میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر امیر تحریک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جو اس وقت پورے عالم اسلام میں دہشت گردی کے خلاف اپنے قلم سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا کیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top