وہاڑی: تحریک منہاج القرآن گڑھا موڑ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن گڑھا موڑ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں عابد حسین، شاہد مصطفی فوٹو سٹوڈیو، چوہدری طلحہ شاہد علی، عابد حسین جٹ، عبدالخالق بھٹی، عثمان، ایوب علی طاہر، رانا قمر، رائے ریاض، ریاض احمد صابری، شفقت پھل، جا وید احمد وڑائچ، محمد حبیب، چوہدری کاشف جٹ، اصغر علی گجر، شہزاد مصطفوی، زین شاہ، عابد حسین کھوکھر اور حامد رضا کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اقبال شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار پہ چلنا ہوگا اور انشاء اللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کا سویرا طلو ع ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور ان کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top