نوشہرہ: وادئ سون میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

وادی سون: تکبیر چوک نوشہرہ میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ پر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت مظہر اقبال عظیمی نے حاصل کی۔ غلام مصطفیٰ اور عابد علوی منہاجین نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کی۔ محمد ممتاز نے منقبت امام حسین علیہ السلام کا نذرانہ پیش کیا۔ غلام جیلانی خان منہاجین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری بطور مجدد رواں صدی کے موضوع پر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں غلام جیلانی خان منہاجین نے کہا کہ مجدد کی تمام صفات، اوصاف و کمالات اور کام کے اثرات و نتائج کو دیکھتے ہوئے اس بات میں کوئی شک نہیں رہتا کہ موجودہ صدی کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں اور آپ مجدد دین کی صف میں ہمہ جہت مجدد ہیں جنہوں نے عقائد، فقہ، تصوف و طریقت اور حکو مت و سیاست کی اصلاح و تجدید کے لئے تجدیدی نوعیت کی کوششیں کی ہیں۔ آپ کے علمی کارناموں سے پورا عالم منوّر ہو رہا ہے۔ آپ کے کام کا دائرہ کار نہ صرف کوئی خاص خطہ، علاقہ یا ملک ہے بلکہ آپ کا کام بین الاقوامی ہے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی کیک اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top