کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام 19 فروری 2016 بروز جمعۃ المبارک ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام ڈی۔ ایس مسجد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی جبکہ مختلف طبقات ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے درود پاک کی فضیلت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر عبادت کی قبولیت میں شک ہوتا ہے کہ رب کائنات قبول کرے یا نہ کرے، مگر درودوسلام واحد ہے جو قبول ہی قبول ہے کیونکہ اس میں خود اللہ رب العزت شریک ہوتا ہے۔ صلوۃ کا عربی لغت میں پچاس سے زیادہ معنی ہیں جس میں ایک معنی ہے قریب لانا کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اللہ رب العزت صلوۃ پڑتا ہے تو وہ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے قریب کرتا ہے اور جب مخلوق کو حکم دیتا ہے کہ اے مومنوں میں اور میرے ملائکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں تم بھی پڑھا کرو تو مومنوں کے درود وسلام پڑھنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بندوں کو اپنے قریب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جب بندہ محبت اور توجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودوسلام پیش کرتا ہے تو پردے اٹھا دیے جاتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم با نفس نفیس خود اس بندے کا درودوسلام سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے عہدیدران صاحبزادہ خالد الرؤف قادری (ضلعی امیر کوئٹہ)، محمد اسماعیل (ضلعی کوآرڈینیٹر PAT)، محمد اعجاز (نائب امیر کوئٹہ)، صفدر اقبال (ناظم کوئٹہ)، اورنگ زیب وڑائچ (ناظم مالیات)، شاہد اقبال (ناظم دعوت)، محمد ندیم طاہر (ناظم تربیت)، عبدالودود مینگل (ناظم علماء کونسل) عبدالمجید اعوان ( نائب ناظم مالیات)، عمران جاوید (ناظم نشرواشاعت) اور تحریک کے رفقاء وابستگان بھی موجود تھے۔

رپورٹ: صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک کوئٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top