برطانیہ: ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن ناٹنگھم، برطانیہ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ امیر تحریک برطانیہ ظہور احمد نیازی کی زیرصدارت منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری، معظم رضا، علامہ اشفاق عالم قادری، ڈاکٹر زاہد اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
تقریب میں ابواحمدآدم الشیرازی، علامہ محمد افضل سعیدی، علامہ اشفاق عالم قادری، معظم رضا، علامہ شاہد بابر، ڈاکٹر رفیق حبیب، علامہ ریاض قادری، علامہ بلال اشرفی، غزالہ حسن قادری، فاطمہ مشہدی، محمد ساجد ایڈووکیٹ، ہارون خورشید راٹھور کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن سسٹرز لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک کے برطانیہ بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے اور ضرب علم کے ذریعے اسلام کے نام پر قتل و غارت کرنے والے فسادیوں کو علمی محاذ پر مسلسل شکست سے دوچار کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری دنیا بھر میں احیائے اسلام، انسانیت کی فلاح اور مسلم نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امت کو جب بھی عالمی سطح پر دین اسلام کے بارے میں علمی و تحقیقی رہنمائی کی ضرورت پڑی ڈاکٹر طاہرالقادری صف اول میں نظر آئے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے شرکاء بالخصوص نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ عالم مغرب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سپاہی ہیں جو امن کے سفیر ہیں، نوجوانوں کے انفرادی کردار سے یہ بات عیاں ہونی چاہیے ان کا تعلق تحریک منہاج القرآن سے ہے۔ نوجوان اپنے اپنے ممالک میں دینی تعلیمات پر قائم رہتے ہوئے مقامی سیاسی، سماجی اور دیگر میدانوں میں بھر پور کردار ادا کریں اور ان تمام میدانوں میں کامیابی کے لیے حصول علم بنیادی نقطہ ہے، خود کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور جدید علمی و تحقیقی ذرائع کے استعمال سے اسلام کی ترویج و اشاعت کو عام کریں۔
تقریب میں معروف قوال قاری وحید چشتی اور محمد قیصر و ہمنواؤں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین نے مرکزی قائدین کے ہمراہ اور غزالہ حسن قادری نے منہاج ویمن لیگ کی قیادت کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ان کی درازی عمر اور صحت کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
Highlight pictorials of the CSC MQI, Dr. Hassan Mohiuddin Qadri's attendance at the Quaid Day 2016 and Mehfil-e-Sima event in UK.#65YearsOfEnlighteningTheWorld
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Friday, February 19, 2016
تبصرہ