کوٹ مومن: منہاج یوتھ لیگ کا قائد ڈے کے موقع پر ضربِ امن سمینار
منہاج القرآن یوتھ لیگ کوٹ مومن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن میں ضربِ امن سمینار کا انعقاد کیا جس میں شہدائے انقلاب خاور نوید اور محمد آصف کے ورثاء، تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے نائب صدر سعید بھٹہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری علی رضا نت، منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے ضلعی صدر سید محسن رضا شاہ، تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ مومن کے سرپرستِ اعلیٰ حکیم محمد ظفر اقبال، صدر محمد مختار بھٹی، ناظم علماء کونسل تحصیل کوٹ مومن سید وقار حیدر شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل کوٹ مومن کے صدر محمد اکرم، نائب صدر مظہر اقبال قادری، سیکرٹری جنرل ظلِ حسنین ہنجراء، سابق صدر ڈاکٹر مناظر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل کوٹ مومن کے صدر محمد سلیم مغل سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سمینار کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد قاسم نے حاصل کی۔ محمد ثمر عباس نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ محمد ثناءاللہ طاہر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل کوٹ مومن کے صدر محمد اکرم نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ قائد ڈے تجدید عہد کا دن ہے اور ہم منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان عہد کرتے ہیں کہ ہم شیخ الاسلام کے پیغام امن و محبت اور فکرِ انقلاب کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثاء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم شہدائے انقلاب کا قصاص لیں گے۔
سمینار میں سعید بھٹہ، چوہدری علی رضا نت، سید محسن رضا شاہ اور سید وقار حیدر شاہ نے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائدِ انقلاب، عالمی سفیرامن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کا خمیر انقلاب سے اٹھا ہے۔ ان کا یقین ہے کہ اسلام کا مقدّر بےبسی اور ذلت نہیں بلکہ عروج و تمکنت ہے۔ ان کا سفر شاہراہ انقلاب پر ہے جس کی منزل احیائے اسلام اور اقامت دین ہے۔ محض دعوت وتبلیغ سے معاشرے کے حالات تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ اقامت دین کی جدوجہد ناگزیر ہے۔
مقررین نے کہا کہ دہشتگردوں کے باطل نظریات صرف ٹینکوں اور توپوں کی بمبارٹمنٹ سے نہیں، یکساں نظام تعلیم کو نافذ کرنے، انصاف و روزگار دینے اور ضرب علم و امن سے ختم ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کا اسلامی نصاب مرتب کر کے انتہاپسندی اور دہشتگردی کی فکری بنیادوں کے خاتمے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ پوری قوم کو بغیر کسی تعصب کے اس نصاب کو فروغ دینا چاہیے۔
سمینار کے اختتام پر شہید انقلاب خاور نوید شہید کے والد ماسٹر فضل احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے سمینار کے شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی۔
تبصرہ