گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کی پی پی 91، 94، 95 اور 96 میں قائد ڈے کی تقریبات

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ نے 18 فروری 2016 کو پی پی 91، 94، 95 اور 96 میں قائد ڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات اور فکری نشستیں منعقد کیں۔ ان تقریبات کی صدارت تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے ضلعی امیر عمران علی ایڈووکیٹ کررہے تھے جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن محمد رفیق نجم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریبات میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم محمد راشد میر، عبدالجبار کاشمیری ایڈووکیٹ، پیر سید اصغر علی شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر محمد افضل گجر اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے صدر شیخ احسان اللہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن محمد رفیق نجم نے کہا کہ موجودہ دور زوال  کا ہے اور ہمیں اس زوال اور جمود کو توڑنا ہے جس کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اور مشن کو لیکر آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہمیں کسی کے فتویٰ، طنز اور دشمنی کی کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد کی سالگرہ کے دن کو بطور یومِ تجدیدِ عہد مناتے ہیں۔ ہم آج کے دن اپنے قائد کی صحت، زندگی اور انقلاب کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست مصطفوی ہے کہ ہم مدنی سیاست کے کے قائل ہیں کوفی کے نہیں۔ ہمارا قول و فعل ظاہر و باطن عوام کے سامنے ہے ہم نے اپنی لاشوں کی قیمت وصول نہیں کی ہم اپنے شہداء کا قصاص لیں گے۔

محمد رفیق نجم نے قائد ڈے کی شاندار تقریبات منعقد کرنے پر تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 91 کے صدر محمد شہباز قادری اور ناظم محمد اشفاق مغل، پی پی حلقہ 94 کے صدر خالد محمود، ناظم دلاور رحمٰن اور نائب ناظم حاجی محمد اسد گوندل، پی پی حلقہ 95 کے صدر پرویز ہمایوں ورک اور ناظم ڈاکٹر عبدالجبار، پی پی حلقہ 96 کے صدر طارق محمود چشتی اور ناظم سردار خالد حیات، منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے ضلعی صدر محمد افضل گجر اور منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کی صدر حریرہ باور اور ناظمہ نسرین حیات کو مبارکباد پیش کی۔

تقریبات میں تمام پی پی حلقہ جات کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور شرکاء کا ضیافت پیش کی گئی۔

رپورٹ: رفعت اشفاق چوہان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top