اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کارپی میں تربیتی سیمینار

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے کارپی میں تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر کارپی کے کارکنان نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت احمد علی نے حاصل کی۔

علامہ نذیر احمد نے اپنی تربیتی گفتگو میں محبت و مؤدت کو موضوعِ سخن بنایا۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں محبت کی اقسام اور شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبت تقاضا کرتی ہے کہ کبھی بھی محبوب کا در نہ چھوڑا جائے اور محبوب کے کہے کو من و عن مان لیا جائے۔ انہوں نےمزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اس دور میں اللہ کی عظیم نعمت ہے جو لوگوں کے دلوں کو محبت و الفت کی طرف لا رہی ہے۔ اللہ تعالی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اس مشن کے لئے خصوصی طور پر چنا ہے جو اللہ تعالیٰ اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو زندہ کر رہے ہیں۔ علامہ نذیر احمد نے شرکاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بن کر مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت کےلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی کام ناصرف صدیوں کا قرض چکا رہا ہے بلکہ آنے والی کئی صدیوں کیلئے امت کو علوم کا لازوال تحفہ دے رہا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی و درازئ عمر اور مصطفوی مشن کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top